100 روزہ پروگرام پر عمران خان نے عمل درآمد کر دیا تو سیاست چھوڑ دوں گا: خورشید شاہ

100 روزہ پروگرام پر عمران خان نے عمل درآمد کر دیا تو سیاست چھوڑ دوں گا: خورشید شاہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر 100 دنوں میں عمران خان نے عمل درآمد کر دیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کا 100 دن کا پروگرام ناقابل عمل ہے، یہ عملی پلان نہیں، الیکشن شوشہ کہہ سکتا ہوں۔ عمران خان کے پاس بہت بڑا چانس تھا وہ ان چیزوں کو کے پی میں ثابت کرتے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی طرف سے الیکشن جیت کر بیٹھے ہیں اس لیے سو روزہ پروگرام دے دیا، یہ جیتے تو اب کوئی الیکشن ماننے کو تیار نہیں ہو گا، ایک سو دن پروگرام دینا پری پول رگنگ کا اشارہ بھی بنتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جو حکومت خیبرپختونخوا میں تبدیلی نہ لا سکی وہ باقی ملک کا کیا حشر کرے گی: بلاول بھٹو
 ان کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب نے ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی، صوبے میں پانچ ہزار بھی نہیں دے سکے، کے پی میں ترقیاتی کام دیکھ لیں سکولوں کی حالت دیکھ لیں، دعووں کی کوئی حقیقت بھی ہونی چاہیے۔ الیکشن جیت کر سو دن کا پروگرام دیا جاتا ہے پہلے نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی
 پیپلزپارٹی کے سوا کسی جماعت نے عملی طور پر جنوبی پنجاب صوبے کی بات نہیں کی، عمران خان نے جنوبی پنجاب کا جو لالی پاپ دیا اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ ایک صحافی نے خورشید شاہ سے سوال کیا کہ کیا احسن بھون جیسے کوئی سینئر وکیل بھی نگران وزیراعظم ہو سکتے ہیں تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی احسن بھون بھی ہوسکتے ہیں۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں