پاکستانی کرکٹ ٹیم کا لیسٹر شائر کائونٹی کے خلاف پریکٹس میچ ڈرا ہو گیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا لیسٹر شائر کائونٹی کے خلاف پریکٹس میچ ڈرا ہو گیا
کیپشن: image by cricinfo

لیسٹر: پاکستان کرکٹ ٹیم کا انگلش کرکٹ کلب لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ پرکٹس میچ ڈرا ہوگیا۔


میچ کے دوران پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلے بازوں کی اچھی کارکردگی کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بناکر کھیل کے پہلے روز اننگز ڈکلیئر کردی۔

اوپنرز اظہر علی اور فخر زمان نے سرفراز احمد کے اس فیصلے کو درست ثابت کیا اور پہلی وکٹ پر 121ر نز کی شراکت قائم کی۔فخر زمان نے 14 چوکوں کی مدد سے 71رنز کی اننگز کھیلی، اظہر علی نے 73رنز بنائے ، اُن کی اننگز میں 13 چوکے شامل تھے۔

اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد نوجوان بیٹسمین عثمان صلاح الدین نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا، وہ 69 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، کپتان سرفراز احمد اور شاداب خان 17، 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیئے:ورلڈ کپ کیلئے سپین کے 23رکنی سکواڈ کا اعلان
 

فہیم اشرف نے 15 اور محمد عباس نے 16رنز کی اننگز کھیلی۔ لیسٹر شائر کی جانب سے علی، جاوید، کلین اور ویلز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں لیسٹر شائر نے عتیق جاوید کی نصف سنچری کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔

لیسٹر شائر کی جانب سے عتیق جاوید نے 54، عادل علی نے 41 اور لوئس ہل نے 33 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دو جبکہ محمد عباس، سعد علی اور فخر زمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر ٹھیک ہیں، دو دن سے ری حیب پر کام ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر نے آئرلینڈ کے خلاف انجری کے باوجود اچھی بولنگ کی۔کرکٹر عثمان صلاح الدین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خوشی ہے کہ آج پہلی بار پاکستان کیلئے کھیلا۔

عثمان صلاح الدین نے کہا کہ پریکٹس میچ میں 100 فیصد کارکردگی دکھائی، انگلینڈ کے خلاف کھیلانا ٹیم منیجمنٹ کا فیصلہ ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم منیجمنٹ سپورٹ کررہی ہے، سب لڑکے نیٹ پر محنت کررہے ہیں۔