چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے سراج الحق کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے: فواد چوہدری

چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے سراج الحق کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے: فواد چوہدری
کیپشن: فواد چوہدری کا سراج الحق کو جواب، فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے سراج الحق کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا، کہتے ہیں سراج الحق پی ٹی آئی کے ووٹ سے سینیٹر بنے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ سراج الحق ن لیگ کے لہجے میں بول رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کشمیر میں نون لیگ اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی اتحادی ہے، جبکہ پنجاب میں ان کا ناظم شیر کے نشان پر جیتا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت میں کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے گی
 واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی بلکہ اصطبل کا اصطبل بک گیا تھا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگوں سے پوچھا کہ سنجرانی کو ووٹ کیوں دیا، جواب ملا کہ اوپر سے آڈر آیا تھا۔ سینیٹ الیکشن پر سراج الحق کے بیان پر پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی میں لفظی گولہ باری شروع۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم اور عام انتخابات بارے شاہد خاقان عباسی کی لندن میں اہم گفتگو
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں