نواز دور میں ریکارڈ قرضے لئے گئے، عمران خان کا دعویٰ

نواز دور میں ریکارڈ قرضے لئے گئے، عمران خان کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مشرف دور کے بعد پاکستان میں ہر چیز نیچے جانا شروع ہو گئی۔ آصف زرداری دور سے زیادہ نواز شریف کے دور میں قرضے لئے گئے اور ڈالر گرنے سے تیل پر 9 روپے زیادہ دینے پڑیں گے اور ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ گئے جبکہ قرضے دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

ان کا مزید کہنا تھا موجودہ حکومت میں جاری خسارہ گزشتہ حکومت سے زیادہ ہو گیا ہے جبکہ ان کے دور میں ایکسپورٹ 24 سے 21 ارب پر پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ موجودہ دور حکومت میں پاکستان کی درآمدت بھی کم ہوئیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہنا تھا کہ حکومت قرضے بھی لے رہی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی نیچے آ رہے ہیں جبکہ ہماری بجلی اور گیس مہنگی ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹ نہیں بڑھ رہی ہے۔ اس وقت بجلی پر 3 نئے سرچارج لگا دیئے گئے ہیں جبکہ نیلم جہلم منصوبہ مکمل ہو گیا لیکن حکومت نے سرچارج مزید بڑھ دیئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کیلئے پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے کا معاملہ، چیف جسٹس برہم

انہوں نے بتایا بجلی سمیت دوسری اشیا پر بھی ٹیکس لگا دیئے گئے ہیں جس کی وجہ مہنگائی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس وقت ہر پاکستانی 1 لاکھ 30 ہزار روپے کا مقروض ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں