ویرات کوہلی نے آف دی فیلڈ کپتانی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے حوالے کر دی

ویرات کوہلی نے آف دی فیلڈ کپتانی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے حوالے کر دی
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

دہلی:دنیا بھر میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنیوالے ویرات کوہلی نے آف دی فیلڈ کپتانی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے حوالے کر دی اورانکے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی زندگی کی بھاگ دوڑ اہلیہ کو سونپ ڈالی۔ان کی سامنے آنے والی ویڈیو میں سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ فیلڈ میں بھلے وہ کپتان ہوتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:میاں محمود الرشید نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے 2 نام فائنل کر لئے

لیکن گھر کی کپتان ان کی اہلیہ انوشکا شرما ہیں۔کوہلی نے یہ بھی انکشاف کی کہ انکی طرح انوشکا کو بھی کرکٹ کا بے حد جنون ہے اور وہ اس کھیل کو بخوبی سمجھتی ہیں۔ویرات کا دلچسپ انٹرویو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں