قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی بجٹ کی توثیق کر دی

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی بجٹ کی توثیق کر دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی بجٹ کی توثیق کر دی، قائم مقام صدر نے بجٹ کے مالیاتی بل 19-2018 پر دستخط کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق مالیاتی بل پارلیمنٹ نے منظوری کے لئے صدر مملکت کو ارسال کیا تھا جس پر قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی بجٹ کی توثیق کرتے ہوئے مالیاتی بل پر دستخط کر دیئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کا آرمی چیف کو ٹیلی فون، سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت
 یاد رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین ملک میں موجود نہیں ہے اور ان کی غیر حاضری کی صورت میں چیئرمین سینٹ قائم مقام صدر کا چارج سنبھالتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے بجٹ 2018-2019 کی سخت مخالفت کی گئی تھی جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ سیشن میں سے واک آوٹ بھی کیا تھا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سینئر ترین رہنماوں میں جھڑپ
 
   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں