اقتصادی راہداری سے پاکستان عالمی تجارت کا مرکز بن جائے گا، احسن اقبال

اقتصادی راہداری سے پاکستان عالمی تجارت کا مرکز بن جائے گا، احسن اقبال

کراچی: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کراچی میں سی پیک کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماضی میں 58 ٹوبی کے ذریعے ترقی کا موقع ضائع کیا گیا۔ چینی صدرکے دورہ پاکستان سے سی پیک کو حقیقت کا روپ ملا اور خطے میں اقتصادی راہداری سے پاکستان عالمی تجارت کا مرکز بن جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو سی پیک کی وجہ سے ترقی کی بنیاد ملی ہے، وزیراعظم
 

انہوں نے کہا کہ 2013ء میں کراچی ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری کا مرکز بنا ہوا تھا جسے ان جرائم سے اب نجات مل گئی ہے۔ شہرِ قائد معاشی سرگرمیوں کا مرکز اور سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے۔

 

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور وژن 2025ء کے تحت 7 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز ہے جبکہ معاہدے کے تحت پاکستان میں 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔

یہ بھی پڑھیں: 'چیف جسٹس اپنی سُنا دیتے ہیں اور بولتا ہے تو پابندی لگا دیتے ہیں'

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف اور چین کے صدر نے دونوں ملکوں کے نئے سفر کا آغاز کیا اور مربوط علاقائی روابط کے ذریعے نئی منڈیوں تک رسائی ملتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں