سابق صوبائی وزیر رضا علی گیلانی بھی ن لیگ سے ناراض ہو گئے

سابق صوبائی وزیر رضا علی گیلانی بھی ن لیگ سے ناراض ہو گئے
کیپشن: پارٹی نے راؤ اجمل خاں کو ٹکٹ دیا تو میں اپنا الگ فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتا ہوں، گیلانی۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: سابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی بھی ن لیگ سے ناراض ہو گئے۔ پارٹی نے این اے 143 سے راؤ اجمل خاں کو ٹکٹ دیا تو میں اپنا الگ فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتا ہوں۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا پارلیمانی بورڈ نے اگر زبردستی فیصلہ مسلط کرنے کی کوشش کی تو شاہ مقیم گروپ اپنا جلد از جلد فیصلہ کرے گا۔ پارٹی قیادت کو چاہیے کہ این اے 143 اوکاڑہ سے سید گلزار سبطین کو ٹکٹ جاری کرے اگر انہوں نے راؤ اجمل خاں کو ٹکٹ دیا تو میں اور شاہ مقیم گروپ آزاد حیثیت یا کوئی اور فیصلہ کرنے پر مجبور ہو گا۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کا لاڑکانہ چانڈ ہسپتال کا دورہ،لیبارٹری کی ابتر حالت پر ایم ایس پر برہم


سابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی نے کہا مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کو شاہ مقیم گروپ کی ضرورت ہے تو پھر ہماری دی گئی تجویز پر عمل کرے۔ راؤ اجمل خاں کے ساتھ اب حلقہ کے عوام اور میرے راستے الگ ہو چکے ہیں ان کا اس حلقہ سے کامیاب ہونا خواب بن کر رہ جائے گا۔ میری ان سے کبھی بھی صلح نہیں ہو گی۔

رضا علی گیلانی نے کہا مسلم لیگ ن سابقہ روایات کی طرح پارٹی ٹکٹیں دینے کیلئے شاہ مقیم ہاؤس سے مشاورت کرے۔

 

یہ بھی پڑھیں: 'عافیہ صدیقی سے بدسلوکی کے الزامات سے متعلق پاکستان کا پیغام مل گیا ہے'

ادھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہا اگر مریم نواز انتخابات میں این اے 125 سے الیکشن لڑتی ہیں تو میں امیدوار نہیں ہوں گا اگر مریم بی بی کسی اور حلقے سے لڑتی ہیں تو پھر میں اپنے حلقے سے امیدوار ہوں گا اگر کسی کو شوق ہے تو اسی حلقے میں آ کر آزما لے۔ ماضی میں اسی حلقے سے ممبر قومی اسمبلی رہ چکا ہوں اور پہلا حق میرا بنتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں