ہماری امن دوستی کو کمزوری سمجھنا خطرناک ثابت ہو گا، صدر ممنون حسین

ہماری امن دوستی کو کمزوری سمجھنا خطرناک ثابت ہو گا، صدر ممنون حسین

اسلام آباد: 78 ویں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہماری تاریخ میں 23 مارچ جیسا کوئی دن نہیں کیونکہ 23 مارچ 1940 کو ہمارے بزرگوں نے فیصلہ کیا کہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرینگے۔

ان کا مزید کہنا دیگر ممالک سے آئے مہمانوں کو بھی یوم پاکستان کی تقریب میں خوش آمدید کہتے ہیں اور ہماری امن دوستی کو کمزوری سمجھنا خطرناک ثابت ہو گا تاہم امن اور ترقی کے مخالفین کو خیر سگالی کا پیغام دیتے ہیں جبکہ ایک پڑوسی ملک نے غیر ذمے دارانہ طرز عمل سے خطے کا امن داوٴ پر لگا دیا ہے۔

انہوں نے بھارت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی پر ظلم کے پہاڑ توڑنا بند کر دے کیونکہ آزادی کی تحریک کو ظلم سے نہیں دبایا جا سکتا۔

تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل باعث اطمینان ہے کہ ہمارے جمہوری ادارے بحال ہیں اور دو جمہوری حکومتیں اپنی مدت پوری کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: یوم پاکستان کی اسلام آباد میں مرکزی تقریب جاری

اپنے خطاب میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی افواج نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام دنیا بھر میں بہترین خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ فوج کی لازواج قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوچکا ہے۔

انہوں نے پریڈ کے شاندار انعقاد پر کمانڈر، شرکاء، مقامی انتظامیہ کو سلام پیش کرتے ہوئے نصیحت کی کہ ہمارے بہادر جوان ملک و ملت کی حفاظت کے لیے ایمانداری کے ساتھ اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں