لاہور: خون سفید ہو گیا، بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کر دیا

لاہور: خون سفید ہو گیا، بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کر دیا

لاہور: پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں واقع ایک گھر میں رسم حنا کی تقریب جاری تھی جس کے دوران 2 بھائیوں میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔

مزید پڑھیں:ہماری امن دوستی کو کمزوری سمجھنا خطرناک ثابت ہو گا، صدر ممنون حسین

جھگڑے کے دوران بڑے بھائی امتیاز نے طیش میں آ کر چھوٹے بھائی شہباز کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

زخمی شہباز کو فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ دوسری جانب ملزم کی تلاش بھی شروع کر دی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں