نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا، خورشید شاہ

نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا، خورشید شاہ
کیپشن: خورشید شاہ نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا عندیہ دے دیا۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا عندیہ دے دیا۔ پارلیمٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ لگتا ہے نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا کیونکہ حکومت نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ہمارے نام مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ اپوزیشن کے نام مسترد نہیں ہو سکتے بلکہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: شکر گڑھ سیکٹر اور سیالکوٹ میں بھارتی اشتعال انگیزی، 1 شہری شہید، 4 زخمی

واضح رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان نگراں وزیراعظم کے لیے پانچ ملاقاتیں ہو چکی ہیں جو بے نتیجہ ثابت رہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات کے بعد خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی حل کر لیا جائے تاہم اب اپوزیشن لیڈر نگراں وزیراعظم کے تقرر پر حکومت سے مایوس نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ بنانے پر نشانہ بنایا گیا، نواز شریف

موجودہ حکومت کی آئینی مدت 31 مئی 2018 کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد نگراں حکومت آئندہ انتخابات تک اپنی ذمہ داریاں سنھالے گی۔ مروجہ طریقہ کار کے مطابق نگراں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی طرف سے نام سامنے آتے ہیں اور کسی ایک نام پر اتفاق ہونے پر اسے نگراں وزیراعظم نامزد کر دیا جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں