ایسی کوئی بات ہی نہیں تھی کہ نعیم الحق ہاتھ اٹھاتے، دانیال عزیز

ایسی کوئی بات ہی نہیں تھی کہ نعیم الحق ہاتھ اٹھاتے، دانیال عزیز
گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا رویہ پری پلانڈ تھا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد : میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کے ساتھ پیش آئے معاملے پر کہا کہ نعیم الحق کا رویہ پری پلانڈ تھا۔ ایسی کوئی بات ہی نہیں تھی کہ نعیم الحق ہاتھ اٹھاتے وہ چاہتے تھے میں کوئی جواب دوں اور یہ اس کا بتنگڑ بنائیں۔


انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے مکمل طور پر بوکھلا چکے ہیں ان کا 100 دن کا پلان پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کا ہے۔ ان کے ایجنڈے میں ایک خفیہ راز ہے اور جب میں نشاندہی کرتا ہوں تو یہ بوکھلا جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ بنانے پر نشانہ بنایا گیا، نواز شریف

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر لڑائیاں بڑھتی جا رہی ہیں اور یہ کوئی تنظیم نہیں ادھر ادھر سے لوٹے جمع کر کے خلا پر نہیں ہو سکتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاہی پھینکنا، جوتے مارنا، احسن اقبال کو گولی لگی یہ ایک کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے اور یہ ایک سوچ ہے جس کے پیچھے ان کی ناکامیوں کی بوکھلاہٹ ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں