چیئرمین نیب نے شوکت عزیز کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیدیا

چیئرمین نیب نے شوکت عزیز کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیدیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور دیگر کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کے ساتھ نیشنل فرٹیلائزرمارکیٹنگ کے ایم ڈی و دیگر کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ای او بی آئی انتظامیہ اور بینک آف پنجاب کے افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں شوکت عزیز اور دیگر کیخلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے افسران اور دیگر کیخلاف بھی انوسٹی گیشن کی منظوری دے دی گئی۔ ملزمان پر بشارت حسین بشیر کو غیرقانونی طور پر کنسلٹنٹ تعینات کرنے کا الزام ہے، جس سے 2 کروڑ 16 لاکھ کا نقصان ہوا، ملزمان پر مبینہ طور پر محکمہ جنگلات پنجاب کی زمین الاٹ کرنے کا الزام بھی ہے۔ نیب کے ایگزیکٹوبورڈ نے نیشنل فرٹیلائزرمارکیٹنگ کے ایم ڈی و دیگر کیخلاف انکوائری بند کرنے کے ساتھ ساتھ اقبال اکیڈمی کے سابق ڈائریکٹر و دیگر کیخلاف عدم ثبوت پر انوسٹی گیشن بند کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

ایگزیکٹوبورڈ کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ وزارت مبینہ طور پر غیرقانونی تقریوں کی محکمانہ جانچ پڑتال کرے اور کارروائی کرے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کا نام پانامہ میں نہیں پھر بھی 70 سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں: مریم نواز
 
 یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں