عمران خان نے خیبرپختونخواہ کو کھنڈر بنا دیا ، نواز شریف

عمران خان نے خیبرپختونخواہ کو کھنڈر بنا دیا ، نواز شریف
کیپشن: فوٹو: فائل

اٹک : مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ کو کھنڈر بنا دیا ہے۔تم نے خیبرپختونخواہ کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے جھوٹ بولتے ہو، منافقت کرتے ہو۔ تمہارا کے پی میں پول کھل گیا ہے۔کہتے تھے نوازشریف کو وزارت عظمیٰ ،پارٹی صدارت سے نکالیں گے توصفر ہوجائے گا، اگر میں نے ذلیل ہونا ہوتا تو آج یہ ن لیگ کے دیوانے ساتھ نہ ہوتے۔ اب ووٹ کی عزت کریں گے اور کروائیں گے۔

اٹک میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 2013ءمیں 18، 18گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی لیکن آج کہاں بھاگ گئی لوڈشیڈنگ؟ لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے بجلی کو واپس لیکر آئے۔ہم نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔نیا خیبرپختونخواہ والے نیا اٹک دیکھ لیں۔عمران خان نے خیبرپختونخواہ کو کھنڈر بنا دیا ہے۔تم نے خیبرپختونخواہ کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے جھوٹ بولتے ہو، منافقت کرتے ہو۔ تمہارا کے پی میں پول کھل گیا ہے۔آج مسلم لیگ اور نوازشریف سرخرو ہوگیا ہے۔ کہتے تھے نوازشریف کو وزارت عظمیٰ سے نکالیں گے توزیرو ہوجائے گا۔پارٹی صدارت سے نکالیں گے اور زندگی بھر کیلئے نااہل کریں گے توصفر ہوجائے گا۔ اگر میں نے ذلیل ہونا ہوتا تو آج یہ ن لیگ کے دیوانے ساتھ نہ ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔خیبرپختونخواءترقی کے اعتبار سے جنوبی پنجاب اور سندھ سے بھی پیچھے 

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نیا پاکستان بن رہا تھا۔ آپ نے نوازشریف کو نکال کرترقی کا پہیہ روک دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج نوازشریف پرکوئی کرپشن یا خرد بر د کا الزام نہیں ہے۔ الزام یہ ہے کہ نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی؟ پاکستان میں 20، 20 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ لے کر آئے۔ان کوکوئی نہیں پوچھتا ہے۔نوازشریف نے کہاکہ کراچی کا امن قائم کیا، دہشتگردی کوختم کیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا، ٹارگٹ کلنگ ختم کی۔ انہوں نے کہاکہ آج 2018ءکہیں بہتر ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ چاہتے ہیں کہ نوازشریف کی نااہلی کوختم کیاجائے۔ تو پھر کیا کرنا ہے؟انہوں نے کہاکہ ہم نے عہد کرنا ہے کہ ہم ووٹ کی خود بھی عزت کریں گے اور دوسروں سے بھی کروائیں گے۔