شاہ محمود قریشی کے بعد حامد خان نے بھی نااہل شخص کو پارٹی سے دور رکھنے کا مطالبہ کر دیا

شاہ محمود قریشی کے بعد حامد خان نے بھی نااہل شخص کو پارٹی سے دور رکھنے کا مطالبہ کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کے بعد حامد خان ایڈوکیٹ نے بھی سپریم کورٹ سے نااہل کسی بھی شخص کو پارٹی سے دور رکھنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حامد خان ایڈوکیٹ نے شاہ محمود قریشی کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے نااہل کسی بھی شخص کو پارٹی معاملات نہیں چلانا چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا شخص ٹکٹوں کے معاملات میں شرکت کر سکتا ہے نہ ہی پارٹی کی سیاسی طاقت استعمال کر سکتا ہے۔ نااہل شخص کی مداخلت رہی تو ہمیں عدالتوں میں مختلف مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کا نام پانامہ میں نہیں پھر بھی 70 سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں: مریم نواز
 ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ذوالفقار احمد بھٹہ بنام ریاست 2018ءمیں کہہ چکی ہے کہ نااہل شخص کے کسی اقدام یا مشورے کی قانونی حیثیت نہیں ہو گی۔ نااہل شخص کا سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل ہونا اور پھر پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں میں شامل ہونا قانونی مشکلات پیدا کرے گا۔ فوری طور پر سپریم کورٹ سے تاحیات نااہل ہونیوالے لوگوں سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: جونیئر قیادت کا جنگی حالات میں کردار انتہائی اہم ہے: آرمی چیف
 
  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں