شیخ رشید نے این اے 60 میں الیکشن کے التوا کا ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

شیخ رشید نے این اے 60 میں الیکشن کے التوا کا ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:ایفی ڈرین کیس ن لیگ کے این اے 60 میں سے امیدوار حنیف عباسی کو عمر قید اور نااہلی کی سزا سنائے جانے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور، لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

تفصیلات کے مطابق این اے 60 میں الیکشن کے التوا کا معاملہ پر شیخ رشید نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے این اے 60 سے حنیف عباسی کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخاب ملتوی کیے جانے اور لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ برقرار رکھنے کے معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018، انتخابی میدان کل سجے گا

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ این اے 60 کے معاملے میں ہائیکورٹ نے قانون کو مد نظر نہیں رکھا ، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور حلقے میں شیڈول کے مطابق انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:جس نے پاکستانی عوام کے ووٹ کو عزت دی آج وہ جیل میں ہے، جاوید ہاشمی
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا ہونے کے بعد این اے 60 راولپنڈی سے الیکشن ملتوی کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن ڈیوٹی کے لیے فوجی جوان تعینات کردیے گئے، آئی ایس پی آر

حنیف عباسی کے مخالف امیدوار شیخ رشید نے گزشتہ روز یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا تھا جہاں سنگل بینچ نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں