حق اور سچ کے لئے آواز بلند کریں ,ہوسکتا ہے آپ اکیلے رہ جائیں:جسٹس شوکت صدیقی

حق اور سچ کے لئے آواز بلند کریں ,ہوسکتا ہے آپ اکیلے رہ جائیں:جسٹس شوکت صدیقی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:گزشتہ دنوں آئی ایس آئی بارے انکشافات کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے اور چیف جسٹس کی جانب سے ان کو نوٹس بھی دیا گیا جبکہ انہوں نے جسٹس ثاقب نثار کو آزادانہ کمیشن بنا کر معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے خط لکھا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور، لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ سچ کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے وہ کسی معاملے میں مدعی ہیں لیکن انہیں ملزم بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ضلع کچہری کے ساتھ وکلا چیمبرز کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف دائر خاتون شہری کی درخواست کی سماعت کی اور اس موقع پر درخواست گزار خاتون نے جذباتی انداز میں کہا کہ ایف ایٹ کچہری میں غیرقانونی کثیرالمنزلہ عمارات بنائی گئی ہیں، قبضہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018، انتخابی میدان کل سجے گا

خاتون کا کہنا تھا کہ جج صاحب آپ سچے اور کھرے انسان ہیں، جو کچھ آپ نے اس سسٹم کے حوالے سے کہا میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں، 30 جولائی کو آپ کے ساتھ سپریم کورٹ میں پیش ہوں گی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ آپ کو پتا ہے سچ کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے ؟ دیکھ لیں میں کسی معاملے میں مدعی ہوں لیکن ملزم بناکر پیش کیاجارہا ہے، حق اور سچ کے لئے آواز بلند کریں ہوسکتا ہے آپ اکیلے رہ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:جس نے پاکستانی عوام کے ووٹ کو عزت دی آج وہ جیل میں ہے، جاوید ہاشمی
عدالت نے حکم نامے میں لکھا کہ ایف ایٹ کچہری میں کثیرالمنزلہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن ہوگا، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔کیس کی مزید سماعت31 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں