ڈی جی آئی ایس پی آر کا یوم پاکستان کی تقریب کے انعقاد میں تعاون پر میڈیا کا شکریہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یوم پاکستان کی تقریب کے انعقاد میں تعاون پر میڈیا کا شکریہ

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان کی تقریب کے انعقاد میں تعاون پر میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم پاکستان کی قومی مہم کا حصہ بننے پر تمام شرکا کا شکریہ، شرکا کے پیغام سے تقریب میں بھرپور قومی جذبہ ابھرا، قوم ہمیشہ متحد ہو کر آگے بڑھتی ہے۔

واضح رہے کہ کل

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت دیگر سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔

سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ متحدہ عرب امارات کی فوج کے دستے نے بھی تقریب میں پہلی مرتبہ شرکت کی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب ختم ہو گئی
 مزید پڑھیں: پاکستان کی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے، صدر و وزیراعظم