’بالادستی کے فریب‘ سے نکلیں جس کے باعث تباہ کن جنگیں ہو چکی ہیں، ایران

’بالادستی کے فریب‘ سے نکلیں جس کے باعث تباہ کن جنگیں ہو چکی ہیں، ایران

نیو یارک: ایران نے خلیجی ممالک کو خطے کی سکیورٹی پر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ’بالادستی کے فریب‘ سے نکلیں جس کے باعث تباہ کن جنگیں ہو چکی ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے خطے میں مذاکرات کے فورم کے قیام کی تجویز دی۔

جواد ظریف نے کہا کہ ہم اس خطے کے جس نے بہت جنگیں دیکھی ہیں ہمسایہ ممالک کو دعوت دیتے ہیں اس کوشش میں ہمارا ساتھ دیں۔

مزید پڑھیں: احمدی نژاد کے قریبی مشیر کو جیل سے رہا کر دیا گیا

ایران کی جانب سے یہ تجویز ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر 2015 کے بین الاقوامی جوہری معاہدے کے برخلاف جوہری پروگرام شروع کیا گيا تو ایران کے لیے بڑا مسئلہ کھڑا ہو جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ چھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے کو دیوانگی قرار دیا۔

صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی دھمکی دے چکے ہیں کہ وہ 12 مئی کو اس جوہری معاہدے کی توسیع نہیں کریں گے۔ اقوام متحدہ میں بات کرتے ہوئے جواد ظریف نے سعودی عرب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بالادستی کے فریب میں رہنا یا دوسروں کو نقصان پہنچا کر اپنی سکیورٹی حاصل کرنے کی کوشش سے تصادم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

انھوں نے مزید کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ اب اپنی قوت یکجا کرنے کی نئی پالیسی اپنائی جائے اور خطے میں سب سے طاقتور ہونے کی کوشش کو ترک کیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں