پاکستانیوں کے جمہوری حق کی حمایت کرتے ہیں:امریکہ

پاکستانیوں کے جمہوری حق کی حمایت کرتے ہیں:امریکہ
کیپشن: Image by BaretaNews

واشنگٹن:پاکستان میں عام انتخابات پر امریکہ بھی میدان میں آگیا ہے اور محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کو بغور دیکھ رہے ہیں اورپاکستانیوں کے جمہوری حق کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، جعلی پولیس اہلکار ووٹ ڈالتے ہوئے پکڑا گیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان میں شفاف، قابل احتساب انتخابات کے خواہاں ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ نے بھی پاکستان میں انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںالیکشن: 2018ء، ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے پولنگ جاری
پاکستان کے انتخابات پر دنیا بھرکی نظریں لگی ہیں،چین سمیت دوسرے ممالک کے بعد امریکا اور برطانیہ بھی اس حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کا بغور جائزہ لے رہیں ہیں، امریکا پاکستان میں صاف شفاف اور قابل احتساب انتخابات کا خواہاں ہے۔ پولنگ کے عمل میں تمام پاکستانیوں کےجمہوری حق کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بختاور اور آصفہ نے نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کر دیا
دوسری جانب اسلام آباد میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے بھی پاکستانی ووٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورتھامس ڈریو نے کہا ہے کہ الیکشن ڈے پاکستان کے لیے اہم ترین دن ہے، پاکستانی آج اپنے سنہری مستقبل کا انتخاب کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں