نااہلی کیس، اسحاق ڈار کی نئی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

نااہلی کیس، اسحاق ڈار کی نئی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
کیپشن: ڈاکٹر نے اسحاق ڈار کو مزید 8 ہفتے فیزیوتھراپی جاری رکھنے کا مشورہ دے دیا۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن نااہلی کیس میں اسحاق ڈار کی نئی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ ڈاکٹر نے مزید 8 ہفتے فیزیوتھراپی جاری رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیزیوتھراپی سے اسحاق ڈار کے عارضے میں 10 سے 15 فیصد بہتری آئی ہے تاحال اسحاق ڈار کے بازوں میں تکلیف ہے۔ اسحاق ڈار کی گردن کی حرکت بھی محدود ہے اور گردن میں تکلیف سے اسحاق ڈار بے سکونی محسوس کرتے ہیں۔

مزیدپڑھیں: نثار کے بارے میں جو پارٹی فیصلہ ہو گا وہی ہمارا ہو گا، سابق وزیراعظم

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مناسب ہوگا کہ اسحاق ڈار کی فیزیوتھراپی کو مزید 8 ہفتے جاری رکھا جائے اور 8 ہفتوں کی فیزیوتھراپی معقول فیصلہ ہو گا جبکہ 2 ماہ بعد اسحاق ڈار کا نیا ایم آر آئی کرایا جائے گا۔ اسحاق ڈار کے عارضے میں بہتری نہ آئی تو سرجری کا آپشن دوبارہ زیر بحث لایا جائے گا۔ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ نیوروسرجن رچرڈگلان کی تیار کردہ ہے جس پر 8 جون 2018 کی تاریخ درج ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز لندن کی سڑکوں پر اسحاق ڈار چہل قدمی کرتے دکھائی دئیے، ہر بار میڈیا کو چکمہ دے کر چپکے سے نکلنے والے سابق وزیر خزانہ کو آخر کار کیمروں نے پکڑ ہی لیا۔ صحافیوں نے جاتے جاتے روکا اور سوالات کی بوچھاڑ کی لیکن اسحاق ڈار تسلی بخش جواب دیئے بغیر جان چھڑا کر نکل گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں