افغانستان: طالبان نے تمام سکول بند کرا دیئے، ہزاروں طلباء متاثر

افغانستان: طالبان نے تمام سکول بند کرا دیئے، ہزاروں طلباء متاثر
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

کابل: طالبان نے افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں تمام سکول بند کراو دیئے، ہزاروں طلباء متاثر ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں طالبان نے تمام سکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ صوبائی حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کے اعلان سے ہزاروں طلباء متاثر ہوئے ہیں۔ تخار میں طالبان کے اعلان کے بعد ستائیس پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کو حکام نے بند کر دیا ہے۔ ان سکولوں میں گیارہ ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کا نام اگلی ملاقات میں فائنل کرلیا جائے گا: میاں محمود الرشید
 سکولوں کی بندش کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم نے طالبان کے اعلان کے بعد کیا۔ طالبان نے سکول بند کرنے کا اعلان تخار میں اپنے شعبہ تعلیم کے سربراہ کی گرفتاری کے جواب میں کیا ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں اگلے ہفتے بھی گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
 
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں