خواجہ آصف نے خود ہی ووٹ کے تقدس کو پامال کیا، عمران خان

خواجہ آصف نے خود ہی ووٹ کے تقدس کو پامال کیا، عمران خان
کیپشن: چیئرمین تحریک انصاف سے پارٹی رہنما عثمان ڈار کی ملاقات۔۔۔۔۔فائل فوٹو/ فیس بُک

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں پارٹی رہنما عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں خواجہ آصف نااہلی کیس کے ممکنہ فیصلے پر مشاورت کی گئی۔ عمران خان نے کیس کو جارحانہ انداز میں لڑنے پر عثمان ڈار کو شاباش دی اور فیصلے کے بعد پھر ملاقات کی بھی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: خصوصی مشیروں کی تقرری کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کا تھا اور خواجہ آصف نے خود ہی ووٹ کے تقدس کو پامال کیا۔

یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ آج سنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی بنیادوں پر جنہوں نے قرضے معاف کرائے انہیں واپس کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ کی بنیاد پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے دلائل مکمل ہونے اور دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں