نیب نے شہباز شریف کے داماد کو 3 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا

نیب نے شہباز شریف کے داماد کو 3 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا
کیپشن: نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کو 3 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کو 3 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا۔نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں طلب کیا تھا جس پر وہ منگل کے روز نیب کے دفتر میں پیش ہوئے تھے جس میں ان سے نیب حکام نے سوالات کیے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے شہباز شریف کے داماد کو ایک بار پھر 3 مئی کو طلب کر لیا ہے اور انہیں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں ہی طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: خواجہ آصف نے خود ہی ووٹ کے تقدس کو پامال کیا، عمران خان

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی رواں سال 22 جنوری کو نیب کے طلب کرنے پر پیش ہوئے  تھے جہاں نیب حکام نے ان سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن پر پوچھ گچھ کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں