ووٹ کو عز ت ملی تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئیں :شیخ رشید

ووٹ کو عز ت ملی تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئیں :شیخ رشید
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی:شیخ رشید نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ووٹ کو عزت ملی ہے تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئیں ہیں،آج پاکستان جیت چکا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میں سرمایہ داروں کا سپورٹر نہیں ہو ں میں غریب لوگوں کا ترجمان ہوں ،میری زندگی کا ایک ہی مقصد کرپشن والوں کو باہر نکالوں ،میں اقتدار کا بھوکا نہیں ہو ں ،چیف جسٹس کا شکریہ اداکرتا ہوں ، میری جیت مزدوروں اور ڈرائیوروں کی جیت ہے ،آرمی چیف کا شکریہ کہ ان کی وجہ سے بھی الیکشن ممکن ہوا۔

شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کل پاکستان میں ایک نیا سور ج طلوع ہو گا ،انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کا ایک ہی نعرہ ہے” مضبوط پاکستان،محفوظ پاکستان ،غریب کا پاکستان“۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔شہباز شریف نے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا

شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ تمہارا اور شاہد خاقان عباسی کا اب اڈیالہ جیل انتظا ر کر ہی ہے۔انہوں نے کہا اب ہم تمام جماعتوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ،لال حویلی تمام سیاسی جماعتوں کا ہیڈ کواٹر ہے ،ہم تما م جماعتوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔آخر میں انہوں نے عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ اداکیا جنہوں شیخ رشید کو سپورٹ کیا۔