سعودی عرب، چھیڑ خانی پر اکسانے والا بھی سزا کا مستحق ہوگا

سعودی عرب، چھیڑ خانی پر اکسانے والا بھی سزا کا مستحق ہوگا
کیپشن: Image by vancouversun.com

ریاض :سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ چھیڑ خانی پر اکسانے والا بھی سزا کا مستحق قرار پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار اور نواز شریف کے دونوں بیٹوں کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ

سعودی اخبار کے مطابق پراسیکیوشن نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص کسی کو چھیڑ خانی کے جرم پر اکسائے گا یا کسی کے ساتھ مل کر چھیڑ خانی کرے گا یا کسی بھی شکل میں تعاون فراہم کرے گا ،اسے چھیڑ خانی پر مقررہ سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریکِ انصاف کو بڑا جھٹکا، پیپلز پارٹی نے 3 وکٹیں گرا دیں

یاد رہے کہ شیطان صفت لوگ مسجد حرام جیسے مقدس ترین مقام میں بھی اپنی شیطانیت اور مکروہ حرکات سے باز نہیں آتے۔

یہ بھی پڑھیں:بوبی دیول کا 16 سالہ بیٹا پہلی بار منظر عام پر آگیا

سعودی اخبارات کے مطابق مسجد حرام میں سیکیورٹی پرمامور عملے نے مذہبی پولیس’امر بالمعروف ونہی عن المنکر‘ کے تعاون سے کعبہ شریف میں حجر اسود سے ایک غیرملکی عرب شخص کو حراست میں لیا تھا جس پر الزام تھاکہ وہ مسجد میں ہجوم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوشش کررہا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں