قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ زمبابوے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری

قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ زمبابوے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ زمبابوے کے لیے تیاریاں  زور و شور سے جاری،کھلاڑیوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور بالنگ میں خوب پسینہ بہایا، شاداب خان نے نمبر ون بالر بننے کا خواب آنکھوں میں سجا لیا۔

دورہ زمبابوے کے لئے شاہینوں کا  قذافی اسٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس سیشن ، کھلاڑیوں نے بیٹنگ بولنگ کےساتھ فیلڈنگ پر بھی خوب توجہ دی، لیگ اسپینر شاداب خان کہتے ہیں یاسر شاہ کی واپسی پر کسی دباؤ میں نہیں ہوں ، ٹیم کی بہتری سب سے پہلے ہے، نمبر ون بالر بننا چاہتا ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شریف برادران ہی کتاب اور چوہدری افتخار کے پیچھے ہیں: عمران خان 
  
قذافی اسٹیڈیم میں لگا کیمپ کل اختتام پزیر ہو جائے گا ،کپتان سرفراز احمد میڈیا کو بریفنگ بھی دیں گے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں