جے پی ڈومنی نے ایک بار پھر پاکستانیوں کے دل جیت لیے

جے پی ڈومنی نے ایک بار پھر پاکستانیوں کے دل جیت لیے

کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف اور فائنل میچ کھیلنے کیلئے متعدد غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئے مگر ان سب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے جے پی ڈومنی نمایاں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے کرکٹ بورڈ کی طرف سے اجازت نہ ملنے کے باوجود اپنی ذمہ داری پر پاکستان آ کر نئی تاریخ رقم کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز :آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج رات شروع ہوجائے گی

جے پی ڈومنی نے پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل میں انجرڈ مصباح الحق کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا ۔ جے پی ڈومنی نے میچ ختم ہونے کے بعد پی ایس ایل کی ٹرافی کیساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں اور ساتھ میں پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی فاتح بن گئی 

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ”پاکستانیوں اور اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی کا چند بہترین ہفتوں کیلئے بہت بہت شکریہ۔۔۔ یقینا یہ میرے کیرئیر کی نمایاں ترین لیگ ہے۔ میرے ٹیم کے ساتھیو اور سپورٹ سٹاف، آپ بھی کمال تھے۔۔۔ یادوں کیلئے بہت بہت شکریہ۔۔۔“

3db3943fe47b1bd4a46c162233edee26

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں