آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

فائل فوٹو

اسلام آباد: آئندہ مالی سا19-2018 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ بجٹ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافہ کیے جانے کا بھی امکان ہے،خسارہ 2029 ارب روپے مقرر کیے جانے اور آئندہ مالی سال کے دوران 2300 ارب روپے کے قرضے لئے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف کا تاحیات نا اہلی کے بعد پہلا انٹرویو

بجٹ متوازن ہو گا جس میں اقتصادی استحکام و نمو پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ بجٹ سیشن کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بجٹ اجلاس سے قبل پارلیمانی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔حکومت نے بجٹ دستاویز کی تیاری کیلئے تمام شراکت داروں کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یونائیٹڈ آٹو کا سوزوکی مہران کو ٹکر دینے کا منصوبہ ، سستی گاڑی "براوو" میدان میں لائےگی

بجٹ میں حکومتی پالیسیوں کے تسلسل کی عکاسی کی جائے گی اور ان میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں۔دفاعی بجٹ میں 10 فیصد اضافے کے بعد رواں سال 920 ارب روپے کے مقابلے میں 1200 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لیے 800 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔


سول انتظامیہ کے جاری اخراجات کے لیے 448ارب روپے مختص کرنے، آئندہ مالی سال کے لیے ریونیو وصولی کا ہدف 4435 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ترقیاتی پروگرام کا حجم رواں سال کے مقابلے میں 201 ارب روپے کم تجویز کیے جانے کا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال کے دوران قرضوں کی ادائیگی کے لئے کل بجٹ کا 29.3 فیصد 1607ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد خان نے لندن کے ویمبلی سٹیڈیم کو خریدنے کے لیے 800 ملین پائونڈ کی پیشکش کر دی
آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالہ سے تمام محکموں، وزارتوں کے ساتھ ساتھ دیگر شراکت داروں بشمول کاروباری برادری کے نمائندوں سے بھی مشاورت کی گئی ہے اور ان سے تجاویز حاصل کی گئی ہیں۔ آئندہ مالی سال کے دوران قومی محصولات بڑھانے اور ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے کیلئے ٹیکس نظام میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے جس سے ٹیکس دہندگان کو سہولت ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں