صاحبزادہ احمد برطانیہ میں نئے ہائی کمشنر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے

صاحبزادہ احمد برطانیہ میں نئے ہائی کمشنر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے
کیپشن: صاحبزادہ احمد خان کو برطانیہ میں نیا ہائی کمشنر مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے گئے۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن: برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد صاحبزادہ احمد خان برطانیہ میں نئے پاکستانی ہائی کمشنر ہوں گے۔

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس کی بطور ہائی کمشنر مدت ملازمت گزشتہ برس اکتوبر میں ختم ہونی تھی تاہم وہ عہدے پر برقرار رہے۔

مزید پڑھیں: آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

ذرائع کے مطابق اب صاحبزادہ احمد خان کو برطانیہ میں نیا ہائی کمشنر مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے گئے ہیں اور ایک ماہ کے اندر وہ برطانیہ پہنچ کر عہدہ سنبھال لیں گے۔ صاحبزادہ احمد خان اسلام آباد میں چیف پروٹوکول آفیسر رہ چکے ہیں۔

سید ابن عباس دسمبر 2018 کو دفتر خارجہ کی ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں