بھارت میں بچوں اور عورتوں کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ شرمناک ہے، ملیکہ شیراوت

بھارت میں بچوں اور عورتوں کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ شرمناک ہے، ملیکہ شیراوت

فوٹو بشکریہ این وائے ڈیلی نیوز ڈاٹ کام

ممبئی:بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ ملیکہ شیراوت نے کہا ہے کہ بھارت میں بچوں اور عورتوں کے ساتھ جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ شرمناک فعل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میشا شفیع نے کینیڈین امیگریشن کیلئے علی ظفر پر جھوٹے الزامات لگائے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی بولڈ اداکاری کے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ملیکہ شیراوت نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آج کا میڈیا سب سے زیادہ طاقتور ذریعہ ہے جو ایسے واقعات کو روکنے میں معاون ثابت ہوسکتاہے اور اگر میڈیا نہیں ہو گا تب کسی کوبھی اس قسم کے واقعات اور کیسز سے متعلق معلوم نہیں ہو گا یہی وجہ ہے کہ میڈیا کے دباﺅ کی وجہ سے نئے قوانین لاگو ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مزاحیہ اداکار بل کوسبی جنسی زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار

خیال رہے کہ کشمیری بچی آصفہ بانو کو مندر کے اندر زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے کے بعد بھارت سمیت پوری دنیا میں شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں