ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ نہیں ہو رہا ،میچز کم کھیلا کروں گا : محمد عامر

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ نہیں ہو رہا ،میچز کم کھیلا کروں گا : محمد عامر

کراچی:مایہ ناز قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ نہیں ہو رہا ،میچز کم کھیلا کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ صرف  کیریئر کو طول دینے کی غرض سے یہ فیصلہ کیا ہے ۔

کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ سے بات چیت میں محمد عامر نے کہا کہ میں طویل فارمیٹ سے ریٹائر نہیں ہورہا، اس طرز کے کم میچز کھیلا کروں گا، اس سلسلے میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ایگریمنٹ ہوگیا ہے۔محمد عامر کہتے ہیں کہ 2010 کے بعد سے کرکٹ کافی مختلف ہوگئی ہے۔میں جانتا ہوں کہ شائقین مجھے کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہرگزرتے دن کے ساتھ میری عمر بڑھ رہی ہے۔ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہورہا مگر میرا مکی آرتھر سے ایگریمنٹ ہوا ہے وہ مجھے کم ٹیسٹ میچز میں کھلائیں گے۔ میں 30 ٹیسٹ تو کھیل چکا ہوں ممکنہ طور پر آنے والے چند برسوں میں اس طرز کے مقابلوں کی ففٹی مکمل کرلوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد عامر ، فخر زمان بیسٹ پرفارمنس آفس دی ائیر کے ایوارڈ اپنے نام کرلیے

   
 لیفٹ آرم قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر نے جولائی 2009 سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ابھی تک 30 ٹیسٹ میں 95 وکٹیں لے چکے ہیں۔اپنا ٹیسٹ ڈیبیو سری لنکا کے خلاف 2009 میں کیا۔ محمد عامرکو 2010 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مشکوک نو بال کروانے کی وجہ سے سپاٹ فکسنگ کیس کا سامنا کرنا پڑا۔ سپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پانچ سال کی پابندی لگ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آفریدی اور عماد وسیم کی انجری کے باعث کراچی کنگز کی قیادت محمد عامر کے سپر د کردی گئی
 
 واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پانچ برس کی پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد عامر نے اب تک 16 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں 37.25 کی اوسط سے صرف 44 وکٹیں لیں جبکہ پابندی سے قبل انھوں نے 14 میچز میں ٹیسٹ وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے والے کم عمرترین بولر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں