ایرانی ایجنٹوں کی معاونت کا الزام،سعودی شہری کیخلاف مقدمہ شروع

ایرانی ایجنٹوں کی معاونت کا الزام،سعودی شہری کیخلاف مقدمہ شروع
کیپشن: فائل فوٹو

ریاض : فوجداری عدالت میں ایران کےلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں سعودی شہری کے مقدمے کی سماعت شروع کر دی گئی ہے ۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شہری پر الزام ہے کہ اس نے سعودی عرب کے خلاف ایرانی ایجنٹوں کی معاونت کی اور اہم معلومات انہیں فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں:یمن سے سعودی عرب پر داغے جانے والے میزائلوں کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

ملزم نجی شعبے میں ملازم تھا جس نے ایرانی ایجنٹوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف مہم میں تعاون کیا اور حقائق سعودی ادارے کو فراہم نہیں کئے۔

ملزم پر دائر کی جانے والی چارج شیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دوران تحقیق ملزم نے حقیقت چھپائی جو ملکی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر نے نازیبا فلموں کی اداکارہ سٹارمی سے تعلقات کی تردیدکردی

چارج شیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم متعدد بار غیر قانونی طور پر عراق بھی گیا۔ استغاثہ نے عدالت میں ملزم کے موبائل فون بھی پیش کئے جن میں اسکے جرائم کی تصاویر بھی موجود ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں