عام انتخابات2018 :بھارتی وزیراعظم نے مسلسل خاموشی اختیار کرلی

عام انتخابات2018 :بھارتی وزیراعظم نے مسلسل خاموشی اختیار کرلی
کیپشن: Image by Wallpapers Den

لندن:پاکستانی عام انتخابات 2018 ء میں جہاں پوری دنیا کی جانب سے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کو مبارکباد دی جارہی ہے تو وہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تو جیسے سانپ سونگھ گیا ہے اور انہوں نے مسلسل خاموشی اختیار کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے زرداری اور فریال تالپور کو طلب کر لیا

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی جیت پر بھارتی دفتر خارجہ نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا۔اخبار میں یہ بھی کہا گیا کہ انتخابی مہم میں عمران خان نے نوازشریف کو مودی کا دوست قراردیا جبکہ عمران خان ایک سال قبل بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کرچکے ہیں اورعمران خان نے ایک موقعے پرمودی کی تعریف بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کس کا ہو گا؟ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں سیاسی رسہ کشی عروج پر

خیال رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات 2018 ءجیتنے پر امریکہ ،برطانیہ،جاپان،چین،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس و دیگر ممالک کی جانب سے عمران خا ن کو مبارکباد دی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں