امریکہ کے ایران پر حملے سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا

امریکہ کے ایران پر حملے سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا
کیپشن: فوٹو: فائل

سڈنی : آسٹریلوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اگلے ماہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا بین الاقوامی انٹیلی جنس اتحاد فائیو آئیز کا رکن ہے اس لیے وہ حملے سے متعلق امریکا سے انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ بھی کر رہا ہے۔دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا اور کہا کہ پوری دنیا ایران سے متعلق امریکی صدر کے رویے سے آگاہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ٹائیگر شروف کے ہم شکل نوجوان کی سوشل میڈیا پر دھوم

رپورٹ سے متعلق ایران کی القدس فورس نے صدر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کو ایسی کسی بھی کارروائی سے گریز کرنا چاہئے۔