پی ٹی آئی کی جانب سے ممتاز بھٹو کو اہم حکومتی عہدہ دیے جانے کا امکان

پی ٹی آئی کی جانب سے ممتاز بھٹو کو اہم حکومتی عہدہ دیے جانے کا امکان
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

   کراچی: عمران خان نے ممتاز بھٹو کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا مشاورت کے بعد گورنر سندھ یا صدر کے عہدے پر تعینات کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

سندھ کے بزرگ سیاسی رہنما ممتاز بھٹو کو پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں اہم ذمے داری سونپے جانے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے ممتاز بھٹو کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان 14 اگست تک وزیراعظم کا حلف اٹھالیں گے
   

ذرائع کے مطابق ماضی کے سندھ نیشنل فرنٹ اورپی ٹی آئی کے موجودہ رہنما ممتاز بھٹو سے مشاورت کے بعد عمران خان نے انھیں گورنر سندھ یا صدر کے عہدے پر تعینات کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ عمران خان کی جانب سے طلب کئے جانے پر ممتاز بھٹو نے جواب دیا ہے کہ وہ آئندہ 2سے 3روز میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے آج ہی ذرائع سے یہ خبر آئی تھی کہ گورنر سندھ محمد زبیر نے عہدہ چھوڑدیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے گورنر سندھ محمد زبیر کا ذاتی سامان گورنر ہاؤس سے ان کے نجی گھر منتقل کیا جارہاہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں