خواجہ آصف کی عمران خان پر ایک بار پھر شدید تنقید

خواجہ آصف کی عمران خان پر ایک بار پھر شدید تنقید
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کی مخالفت نے سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے تمام حدیں پار کردی ہیں اور اس دفعہ انہوں نے عمران خان کو ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنوں کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز 5 سال کے لئے نااہل

تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یو ں کہ ٹویٹر پر احمد نامی صارف نے عمران خان اور پرویز خٹک کی بجلی پیدا کرنے کے دعوﺅں سے متعلق بیانات کی ویڈیو شیئر کی جس میں عمران خان نے اپنے مختلف بیانات میں کہا کہ پرویز خٹک نے 4000 ہزار میگاواٹ بجلی کے MOUs پر دستخط کیے ہیں جبکہ ایک بیان میں کہا کہ 74 میگاواٹ بجلی تیار پڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت نے 24 بیویاں رکھنے والے شخص کو 6 ماہ کی سزا سُنا دی

ایک بیان میں عمران خان کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا پانچ سالوں میں بجلی باقی پاکستان کو دے گا۔جیسے ہی اس ٹوئٹ پر سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نظر پڑی تو ان کو جیسے اپنے دل کی بھڑا س نکالنے کا موقع مل گیا اور انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ”بجلی 74میگا واٹ۔۔4000میگا واٹ ّکے MOUs پہ دستخط کئے ھیں۔۔ اوناں دی ھون بتی بنا لو۔۔ ِ خان صاحب“۔خواجہ آصف کے اس بیان کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں