شاہ رخ خان کے انڈسٹری میں 26 سال مکمل

شاہ رخ خان کے انڈسٹری میں 26 سال مکمل
کیپشن: تصویر بشکریہ انڈین ایکسپریس


ممبئی:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے انڈسٹری میں 26 سال مکمل ہونے پر ٹوئٹر صارفین نے دلچسپ انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں اور ہر طرف ان کے شہرت کے چرچے ہوتے ہیں یہی نہیں وہ مداحوں کے دلوں پر بھی راج کرتے ہیں، اسی وجہ سے اپنے پسندیدہ اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں مداح ان کے گھر کے باہر کھڑے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز 5 سال کے لئے نااہل

شاہ رخ خان نے انڈسٹری کو بے پناہ فلمیں دیں اور ان کے کیریئر میں مختلف اتار چڑھاؤ آتے رہے جب کہ ان کے رومانوی کردار کی وجہ سے ان کو کنگ خان کا خطاب حاصل ہوا، ان کے فنی کیریئر کو 26 سال مکمل ہونے پر مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو انڈسٹری میں اپنے فن کا اظہار کرتے ہوئے 26 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت نے 24 بیویاں رکھنے والے شخص کو 6 ماہ کی سزا سُنا دی

ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں شاہ رخ کی تمام فلموں کے کرداروں کو انتہائی خوبصورت انداز میں ایک موشن ٹیزر کی صورت میں جاری کیا جس میں شاہ رخ خان کی پہلی فلم ’دیوانہ‘ سے لیکر 2016 کی آخری فلم ’فین‘ تک کے تمام کرداروں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:فخر زمان نے انتخابات میں ووٹ سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا

صارف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ شاہ رخ خان کی فلمی صنعت میں 26 سال مکمل ہونے پر ان کے تمام مداحوں کو کنگ خان کی تصویروں کا مجموعہ پیش کر رہا ہوں جس کو ڈسپلے فوٹو کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ایک صارف نے ٹوئٹ میں اپنے سٹار کو شاہ رخ خان سے کنگ خان بننے تک کے سفر کو سڑک کی صورت میں پیش کیا جہاں ان کی تمام فلموں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں