چیف جسٹس کو جو کام نہیں کرنے چاہیے وہ نہ کریں اور جو کرنےچاہیے وہ کریں ,نواز شریف

 چیف جسٹس کو جو کام نہیں کرنے چاہیے وہ نہ کریں اور جو کرنےچاہیے وہ کریں ,نواز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں چیف جسٹس کو جو نہیں کرنا چاہیے وہ نہ کریں اور جو کرنا چاہیے وہ کریں ۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد جوڈیشل کمپیلکس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ہم بھاگنے والے نہیں اور نہ ایسا سوچا، ورنہ اس مقدمے کے لیے کیوں آتا? میری اہلیہ بیمار ہیں مجھے وہیں رہنا چاہیے، میں گیا اور پھر واپس آیا، اب جانا چاہتا ہوں لیکن جانے نہیں دیا جارہا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
 
 مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ اس مقدمے میں کچھ نکلنے کی گنجائش نہیں، اگر سزا دینا ضروری ہے تو اس مقدمے میں نہیں دی جاسکتی، اس کے باوجود اگر سزا دینی ہے تو میرا نام ٹیکنا، اے سی ایس، رینٹل پاور، حج اسکینڈل، این ایل سی یا ای او بی آئی میں ڈال دیں جس میں اربوں کھربوں روپے کھاے گئے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو تماشہ لگا ہوا ہے یہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:میمو گیٹ اسکینڈل میں زرداری کیخلاف نہیں جانا چاہیے تھا، نواز شریف کا اعتراف
 
 انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس یہ ضرور کریں لیکن ان اٹھارہ لاکھ مقدموں کا کچھ کریں جو زیر التوا ہیں، لوگ پریشان ہیں اس وقت کا انتظا رکرہے ہیں کہ کب وہ وقت آئے گا ہمیں انصاف ملے گا، مقدمے بھگتتے ہوئے لوگوں کی نسلیں گزر گئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں