بلوچستان کی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا گیا

بلوچستان کی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا گیا

کوئٹہ: بلوچستان کی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا گیا جس کا نام ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ رکھا گیا ہے۔ بلوچستان کی نئی سیاسی جماعت کااعلان کرد یا گیا جس کا نام ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ رکھا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران سعید احمد ہاشمی نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ ساتھی پارٹی کے آئین اور منشور پر کام کر رہے ہیں جبکہ جنرل کونسل میں عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا اور نئے عہدیداروں کے چناؤ کے بعد پارٹی کو الیکشن کمیشن میں رجسٹر کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم فریادی بن کر آئے لیکن دیا کچھ نہیں ، چیف جسٹس

سعید احمد ہاشمی نے بتایا کہ پارٹی الیکشن تک انوار الحق کاکڑ پارٹی کے مرکزی ترجمان ہوں گے۔ اس موقع پر سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اب بلوچستان سے بلیک میلنگ کی صدا نہیں آئے گی کیونکہ ہمارے منشور میں معاشی اور سیاسی حقوق سر فہرست ہوں گے ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ہر جگہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے نظر آئیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی میں وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت 32 اراکین صوبائی اسمبلی شمولیت اختیار کریں گے جبکہ 6 سینیٹرز بھی نئی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انصاف کا دہرا معیار کسی صورت قبول نہیں، حسین نواز

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں ان کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد عبدالقدوس بزنجو رواں برس 13 جنوری کو صوبے کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں