ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ، 116 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا

ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ، 116 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا

لاہور: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو کر 116 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا جب کہ ریال، درہم اور برطانوی پاؤنڈ میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو کر 116 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں دودھ کی قیمت 94 روپے لیٹر مقرر

ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 30 پیسے اضافے سے 143 روپے 30 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 30 پیسے اضافے کے بعد 163 روپے 30 پیسے پر آگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ سعودی ریال 25 پیسے مہنگا ہو کر 31 روپے 5 پیسے اور اماراتی درہم 30 پیسے مہنگا ہو کر 31 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں