قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج،اسد درانی کی کتاب کے معاملے پر غور کئے جانے کا امکان

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج،اسد درانی کی کتاب کے معاملے پر غور کئے جانے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کی کتاب شائع ہونے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اسد درانی کی متنازع کتاب کا معاملہ بھی زیرِ غور آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بھی نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل منظوری کے بعد عمل درآمد امور کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ افغانستان کی جانب سے بعض تحفظات کے امور بھی زیرغور آنے کا امکان ہے۔اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت مسلح افواج کے سربراہان، کمیٹی کے ممبر وفاقی وزراءاور سینئر عسکری و سول حکام شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی خطرات، اہم انکشافات
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسد درانی کو حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب 'دی سپائی کرونیکلز' کے حوالے سے وضاحت کے لیے جی ایچ کیو طلب کیا گیا تھا جس کے بعد آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ارجن رام پال کا اہلیہ سے علیحدگی کااعلان
اس کتاب کی رونمائی گزشتہ دنوں بھارت میں کی گئی، تاہم نئی دہلی میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے اسد درانی کو بھارت کا ویزہ بھی نہیں ملا تھا۔خیال رہے کہ ایک ماہ میں قومی سلامتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں