سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان پر قاتلانہ حملے کی خبر سچائی پر مبنی ہے: محمد الماساری

سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان پر قاتلانہ حملے کی خبر سچائی پر مبنی ہے: محمد الماساری
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ریاض: اسلامک ریوائیول پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد الماساری نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان پر قاتلانہ حملے کی خبر سچائی پر مبنی ہے، حملے میں زخمی ہونے کی خبر بھی شاہی خاندان کے ایک فرد کے ذریعے ہی سوشل میڈیا تک پہنچی، گولہ باری ڈرون پر نہیں بلکہ حملہ آور گاڑیوں پر کی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کی وجہ سے منظر عام سے غائب ہیں۔ وہ چند ہفتوں سے منظر عام پر نہیں تھے جس کی وجہ سے عوام میں ان کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری تھا۔ اسلامک ریوائیول پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد الماساری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد بن سلمان پر حملہ اپریل کے مہینے میں کیا گیا تھا اور ان کے زخمی ہونے کی خبر بھی شاہی خاندان کے ایک فرد کے ذریعے ہی سوشل میڈیا تک پہنچی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
 ریاض میں گولہ باری کی کوریج پر موجود ایک صحافی کا کہنا تھا کہ 21 اپریل کو شاہی محل کے باہر گولہ باری کی گئی تھی جس کے بعد سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ یہ فائرنگ ایک کھلونا ڈرون کو تباہ کرنے کیلئے کی گئی تھی جو شاہی محل کی حدود میں گھس آیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہی محل پر ڈرون کے ذریعے حملہ نہیں کیا گیا تاہم چند ایسی گاڑیوں پر گولیاں چلائی گئی تھیں جن سے شاہی محل پر فائرنگ کی گئی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن رابطہ، امن کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق
 اس واقعے کے بعد سعودی شہزادہ سلمان محل کے قریب ہی ایک بینکر میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے جو ان کی حفاظت کیلئے فوج کی جانب سے پہلے ہی قائم کر لیا گیا تھا۔ شاہ سلمان ایک ماہ سے زائد عرصے تک میڈیا کی نظروں سے اوجھل رہے یہاں تک کہ جب گزشتہ ماہ امریکی سیکرٹری سٹیٹ مائیک پومپو نے سعودی عرب کا دورہ کیا تو ان کی شاہ سلمان سے ہونے والی ملاقات کی کوئی تصویر بھی میڈیا سے شیئر نہیں کی گئی، ان کی اسی پراسرار پوشیدگی کی وجہ سے میڈیا سے افواہوں نے گردش کرنا شروع کر دیا تھا کہ کہیں نہ کہیں کچھ گڑبڑ ہے اور سعودی شہزادے سلمان کی صحت کے حوالے سے کچھ نہ کچھ میڈیا سے چھپایا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں