عائشہ گلالئی کا ”ریکٹ “ کا نشان ملنے پر عدالت جانے کا فیصلہ

عائشہ گلالئی کا ”ریکٹ “ کا نشان ملنے پر عدالت جانے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (گلالئی ) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے من پسند انتخابی نشان نہ ملنے پر عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کر دیا گیا جس کے تحت پہلے مرحلے میں بغیر اعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے۔پاکستان تحریک انصاف گلائی کے کی سربراہ عائشہ گلالئی بلے باز کے نشان کی خواہشمند تھیں مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ریکٹ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا

واضح رہے کہ عام انتخابات 25 جولائی کوہوں گے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے چند روزقبل تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے خود کو پارٹی سے الگ کرکے ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دے دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں