سابق انٹرنیشنل ہاکی امپائر چودھری اشرف انتقال کر گئے

سابق انٹرنیشنل ہاکی امپائر چودھری اشرف انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:سابق انٹرنیشنل ہاکی امپائر چودھری اشرف انتقال کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہاشم آملہ کو جنوبی افریقی حکومت نے بڑے قومی اعزاز سے نواز دیا

ذرائع کے مطابق چودھری اشرف کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔خیال رہے کہ چودھری اشرف کی عمر 82 سال تھی اور انہوں نے 50 کی دہائی میں انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز کی انتقال کی افواہیں،بیٹی کی تردید
چودھری اشرف سابق پاکستان جونیئرہاکی ٹیم کے کوچ اولمپین کامران اشرف کے والد تھے ۔سابق امپائر کی وفات پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ان کے بیٹے کامران سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں