پنجاب میں حکومت سازی کیلئے (ن) لیگ نے چوہدری نثار سے رابطہ کر لیا

پنجاب میں حکومت سازی کیلئے (ن) لیگ نے چوہدری نثار سے رابطہ کر لیا
کیپشن: چوہدری نثار نے لیگی رہنماؤں کو مثبت جواب دے دیا۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے چوہدری نثار سے رابطہ کر لیا۔ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان رسہ کشی جاری ہے اور دونوں جماتوں کی جانب سے مطلوبہ ارکان کی تعداد حاصل ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں تام صورتحال اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے اپنی پارٹی کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی سے رابطہ کر لیا ہے اور انہوں نے لیگی رہنماؤں کو مثبت جواب دیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے عاطف خان کا نام پہلی ترجیح پر آ گیا

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کو مزید 4 آزاد اراکین پنجاب نے حکومت سازی کے لیے یقین دہانی کرا دی ہے جس کے بعد (ن) لیگ نے 13 ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ صوبے میں حکومت بنانے کے لیے 148 ممبران کی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ہم پر امید ہیں اور (ن) لیگ ہی پنجاب میں حکومت بنائے گی۔ پنجاب میں ہمارے ممبران اسمبلی تعداد زیادہ ہے اس لیے حکومت بنانا ہمارا حق ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں