ورلڈ کپ 2019کیلئے الٹی گنتی شروع ہو گئی

ورلڈ کپ 2019کیلئے الٹی گنتی شروع ہو گئی
کیپشن: فوٹو: ٹوئٹر

دبئی: کرکٹ کے میگا ایونٹ ورلڈ کپ 2019 کے آغاز میں پورا ایک سال باقی رہ گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے ویڈیو پیغام جاری کردیئے گئے ہیں جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا پیغام بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019ایک سال بعد 30 مئی 2019 سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، اس طرح انگلینڈ پانچویں بارکرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔ورلڈ کپ کا پہلا میچ لندن کے تاریخی اوول گراو¿نڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ آخری معرکہ لارڈز میں ہو گا۔گزشتہ ماہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کیا گیا تھا، میگا ایونٹ 30 مئی 2019 سے 14 جولائی 2019 تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلاجائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو ٹرینٹ برج میں کھیلے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس، بدتمیز کرکٹرز کیلئے سخت اقدامات کی سفارش

ورلڈ کپ میں ابھی پورا ایک سال باقی ہے لیکن اس کی رونقیں ابھی سے شروع ہوگئی ہیں۔ ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی برک لین لندن میں منعقد ہوئی تھی جس میں وقار یونس نے پاکستان کی نمائندگی نے کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں