عمران خان کا میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ

عمران خان کا میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: عمران خان این اے 53، این اے 131، این اے 95 ، این اے 35 اور این اے 243 سے کامیاب ہوئے تھے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد انہیں قومی اسمبلی کی 4 نشستیں چھوڑنا ہو گی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کامیاب ہوئے اور اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ این اے 95 میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے اور دیگر 4 نشستیں چھوڑ دیں گے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے برازیل کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل کی ملاقات

عمران خان اسلام آباد کے جلقہ این اے 53، لاہور کے حلقہ این اے 131، بنوں کے حلقہ این اے 35 اور کراچی کی نشست این اے 243 سے کامیاب ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے انتخابات سے قبل میانوالی کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میانوالی کے عوام کی وجہ سے پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر بنے اس لیے کامیابی کی صورت میں میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں