نجم سیٹھی کو دہشتگردوں کی دھمکیاں،چیئرمین پی سی بی کا بڑا انکشاف

نجم سیٹھی کو دہشتگردوں کی دھمکیاں،چیئرمین پی سی بی کا بڑا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی دھمکیاں آتی رہتی ہیں لیکن کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم بننے کا ارادہ ترک کر دیا

پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کراچی میں رنگ ہیں، زندگی ہے لوگ بلا خوف و خطر ہر جگہ آجا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:شہر ہ آفاق ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کی اوپن ہارٹ سرجری،علاج جاری

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد اب دنیا کراچی کو ایک اور نظر سے دیکھ رہی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے تمام سٹار کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں ،قوم کی دعائوں سے پاکستان میں کرکٹ واپس آ رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:جویریہ سعود کی سنی لیون کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

نجم سیٹھی نے کہا کہ کرس گیل نے آئی پی ایل کی وجہ سے آرام کو ترجیح دی ہے ۔خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل رات 8 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ مہمان ٹیم آج دو مختلف پروازوں کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں