افغانستان نے بھارت کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

افغانستان نے بھارت کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
کیپشن: افغانستان کی ٹیم بھارت کیلئے اپنا ڈیبیو ٹیسٹ میچ کھیلے گی ، فوٹو اے سی بی ٹوئٹڑ آفیشل

کابل: آئندہ ماہ بھارت سے واحد ٹیسٹ میں افغان ٹیم 4 اسپنرز کے ساتھ بھارت پر حملہ آور ہوگی۔ افغانستان نے اپنی تاریخ کے پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس میں راشد خان سمیت 4 اسپنرز کو جگہ دی گئی ہے، بنگلہ دیش سے ٹوئنٹی 20 سیریز کے لیے بھی نوجوان دستہ بھی ترتیب دے دیا۔دونوں فارمیٹس کی کپتانی اصغر استنکزئی کریں گے۔

ہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل میں شاندار کاکردگیدکھانے والے حسین طلعتکا بڑی غیر ملکی لیگ سے معاہدہ !

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے 14 جون سے بنگلور میں بھارت کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ کے لیے 4 اسپنرز کا انتخاب کیا ہے جن میں فنگر اسپنرز مجیب الرحمان اور امیر حمزہ، رسٹ اسپنرز راشد خان اور ظاہر خان شامل ہیں۔ مجیب اورراشد خان نے بالترتیب کنگز الیون پنجاب اور سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ظاہر خان کی خدمات راجستھان رائلز نے حاصل کی تھیں مگر انگلی کی انجری کے باعث وہ یہ ایونٹ نہیں کھیل پائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:دوران پریکٹس معمولی سی غلطی پر فخر زمان کو سزا کا سامنا
 
   رواں برس کے آغاز میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں 19 سالہ ظاہر نے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں اہم حصہ ڈالا تھا۔ لیفٹ آرم آف اسپنر امیر حمزہ کو ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا صلہ دیا گیا ہے۔اس میچ کے لیے افغانستان کو اپنے اہم فاسٹ بولر دوالت زدران کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جوکہ گھٹنے کی تکلیف سے دوچار ہیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں